راجوری : سروس رائفل سے حادثاتی طورپر گولی نکلنے سے فوجی اہلکار از جاں

راجوری، 17 اکتوبر

راجوری سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر تعینات ایک فوجی اہلکار رائفل سے حادثاتی طور پر گولی نکلنے سے ہلاک ہو گیا

حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ کل شام دیر گئے اس وقت پیش آیا جب فوج کی ایک پارٹی معمول کی ڈیوٹی پر تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک فوجی اہلکار کی سروس روئفل سے حادثاتی طور گولی نکلی جو فوجی اہلکار کو جا لگی

انہوں نے کہا کہ فوجی اہلکار کو فوری طور پر آرمی میڈیکل سینٹر میں منتقل کیا گیا، تاہم، وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

Comments are closed.