ڈولفن انٹرنیشنل اسکول کے چیرمین محمد فاروق فاضلی بنکاک میں منعقدہ تقریب کیلئے مدعو

تقریب میں اسکول اعلیٰ بین الاقوامی تنظیموں میں ”ڈسپرٹر ایوارڈ “کیلئے شارٹ لسٹ

پلوامہ /15اکتوبر

تعلیمی میدان میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ” ڈولفن انٹرنیشنل سکول پلوامہ “ کے چیرمین محمد فاروق فاضلی کو بنکاک میں منعقدہ ہونی والی ”BETTایشاءایوارڈس 2023تقریب کیلئے مدعو کیا گیا اور اس تقریب کے دوران ” ڈولفن انٹرنیشنل سکول پلوامہ “ کو بین الاقوامی تنظیموں میں ڈسپرٹر ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا ۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ BETT Asia Awardsکیلئے ان افراد کو منتخب کیا جاتا ہے جو تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ دیگر اختراعی چیزوں میں پورے ایشیا پیسفک خطے میں تعلیم میں انقلاب برپا کر رہے ہیں۔

اسی دوران ” ڈولفن انٹرنیشنل سکول پلوامہ “ نے اعلان کیا ہے کہ انہیں خوشی ہو رہی ہے کہ سکول کو اس تقریب میں سرفہرست بین الاقوامی تنظیموں میں ڈسپرٹر ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ایک ایسے ادارے کیلئے تھا جو مستقبل کیلئے تیار اسکولوں اور طلباءکی ترقی کیلئے ٹیکنالوجی کے تیز رفتار استعمال کو چمپئن بناتی ہے۔

Comments are closed.