جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں شدید نوعیت کی ژالہ باری سے میوہ باغات میں نقصان

سرینگر /15اکتوبر / ایس این این //

وادی کشمیر میں دگرگوں موسمی صورتحال کے چلتے جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں شام دیر گئے شدید نوعیت کی ژالہ باری سے میوہ باغات میں کافی نقصان ہو گیا ۔

۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں شام دیر گئے موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جس کے ساتھ ہی موسم ابر آلود ہوا اور جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں تیز آندھی چلنے کے ساتھ ساتھ شدید نوعیت کی ژالہ باری ہوئی ۔

نمائندے نے جنوبی کشمیر سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کی شام جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ژالہ باری نے تباہی مچا دی۔انہوں نے کہا کہ شدید نوعیت کی ژالہ باری سے درجنوں علاقوں میں سیب کے باغات کے ساتھ ساتھ دیگر سبزیوں کی فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا۔
انہوں نے بتایا کہ شوپیان کے بہی باغ ، کاپرن ، اور دیگر علاقوں میں شام دیر گئے شدید ژالہ باری سے میوہ باغات میںکافی نقصان ہوگیا ۔ نمائندے کے مطابق دیگر کچھ علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ ساتھ ہلکی بارشیں بھی ہوئی ۔

Comments are closed.