راجوری میں کنٹرول لائن کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں فوجی زخمی

راجوری، 15 اکتوبر

جموں کے راجوری ضلع میں کنٹرول لائن کے قریب نوشہرہ سیکٹر میں ایک بارودی سرنگ دھماکہ میں فوجی اہلکار زخمی ہو گیا ہے

ذرائع نے بتایا کہ کنٹرول لائن کے نوشہرہ سیکٹر کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس میں 3 سکھلی کا سپاہی زخمی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ سپاہی کی شناخت باس گروچرن سنگھ کے بطور ہوئی اور انہیں علاج کیلئے فوجی اسپتال ادھم پورہ منتقل کیا گیا

دریں اثناء اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

Comments are closed.