ورلڈ کپ: بھارت کے ہاتھوں پاکستان ٹیم کی بدترین شکست

احمد آباد: ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرکے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

پاکستان کے 192 رنز کے تعاقب میں بھارت نے 29 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنالیے ہیں۔ شبمن گل اور ویرات کوہلی 16، 16، روہت شرما 86 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔ شیرس ایر 53 اور کے ایل راہول 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 12 ویں میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی۔ چھ کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ پوری ٹیم 42.4 اوورز میں محض 191 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

Comments are closed.