گاندربل:زوجیلا پر سڑک حادثہ، 2 لقمہ اجل
سری نگر، وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں زوجیلا پاس پر ایک ٹرک گہری کھائی میں جا گرنے سے دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ کرگل سے سونہ مرگ آ رہی ایک ٹرک زیر نمبر JK02AH – 7837 زوجیلا پر مندر موڑ کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعہ پیش آنے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور مہلوکین کی لاشیں بر آمد کی گئیں۔
دریں اثنا پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئ
Comments are closed.