راجوری: نوشہرہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، دو فوجی پورٹر زخمی
جموں، 8اکتوبر
راجوری ضلع میں حد متارکہ کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجی پورٹر زخمی ہو ئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں لائن آ ف کنٹرول کے نزدیک اتوار کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب کلال علاقے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو فوجی پورٹر زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔یو این آئی
Comments are closed.