تازہ مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر اندوز ، منگل سے بارشیں اور برفباری متوقع:محکمہ موسمیات
سرینگر، 07 اکتوبر
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تازہ مغربی ہوائیں جموں و کشمیر میں اثر اندوز ہو رہی ہےجس کے نتیجے میں 09 سے 10 اکتوبر تک بارش اور برف باری کی پیشگوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے بتایا کہ کشمیر کے کچھ ایک مقامات پر آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ کل جموں و کشمیر میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
لوٹس نے کہا کہ 09 سے 10 اکتوبر تک جموں و کشمیر کے کچھ ایک مقامات پر خاصطور بالائی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے،
ان کا مزید کہنا تھا کہ 11 اکتوبر سے موسم زیادہ تر خشک رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 14 سے 20 اکتوبر تک موسم بنیادی طور پر خشک رہے گا
Comments are closed.