سڑک حادثات کے روکتھام کیلئے راہ چلتے شہری کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے //آر ٹی او کشمیر
شام کے اوقات سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی
اعجاز ڈار
سرینگر /06اکتوبر//سڑک حادثات کے روکتھام کیلئے راہ چلتے شہری کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے کی بات کرتے ہوئے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر سید شاہنواز بخاری نے کہا کہ شام کے اوقات خاص طور پر موسم سرما کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔
تعمیل ارشاد ملٹی میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر سید شاہنواز بخاری نے کہا کہ وادی کشمیر میں سڑک حادثات پر قابو پانے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک کی جانب سے مختلف ادارے کے ساتھ مشتر کہ طو رپر روڈ سیفٹی کے حوالہ سے بار بار بیداری پروگرام چلاتے ہیں جبکہ اس معاملے میں ڈرائیورں کے ساتھ ساتھ راہ چلتی عوام میں بھی بیداری پیدا کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیوروں کوقوانین کے بارے میں جانکاری دینے کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والے لوگوں کو بھی اس بارے میں آگاہ کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ٹریفک بہاﺅ کے دوران سڑک پار کیسے کریں جبکہ سڑک کے بیچ و بیچ چلنے کے بجائے فٹ پاتھوں کا استعمال کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں راہ چلتے لوگوں کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے اور گاڑی چلانے والوں کیلئے بھی ضروری ہے کہ وہ قوانین پر عملدر آمد کرکے گاڑیاں چلائیں ۔
گاڑی مالکان یا ڈرائیوروں کو موصول ہونے والے ”غلط ای چلان“ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں آر ٹی و کشمیر نے کہا کہ اس معاملے کو حل کرنے کیلئے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں ایک چیز یہ ہوتی ہے کہ گاڑی کا مالک اپنی گاڑی دوسرے شخص کو فروخت کرتا ہے تاہم ٹرانسفر آف اونرشپ نہیں کی جاتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ گاڑی کے ساتھ لنک فون نمبر ات کو بھی وقت پر اپ ڈیٹ کیا جاتا جو اس کی بنیادی محرکات ہے۔
سید شاہنواز نے کہا ای چلان کا عمل ابھی کشمیر میں نئی چیز ہے لہذا سافٹ وئر غلطیوں کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا ہے تاہم وقت گزر نے کے ساتھ ساتھ یہ معاملہ بھی حل ہو جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں سے ایک بار پھر تاکید کرتے ہیں کہ جب وہ بھی اپنی گاڑی کسی دوسرے شخص کو فروخت کریں تو ٹرانسفر آف اونرشپ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فون نمبرات بھی ایپ ڈیٹ کریں تاکہ انہیں اس طرح کے میسج دوبارہ موصول نہ ہو ۔ شام کے اوقات مسافر گاڑیوں کی دستیابی سے متعلق پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تمام اسٹیک ہورلڈ س کو اعتماد میں لیا گیا ہے جبکہ انفورسمنٹ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہے اور یقین دہانی کرائی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ شام کے اوقات خاص طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کو دستیاب رکھا جائے تاکہ مسافروں کو کسی بھی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ ہو ۔
آن لائن خدمات کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر سید شہنواز بخاری نے کہا کہ محکمہ کی تمام سروسز آن لائن دستیاب رکھی گئی ہے جس سے لوگوں کو کافی راحت نصیب ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ آئن لائن خدمات کے چلتے عوام کو اب ہمارے محکمہ کے دفاتر کا چکر نہیں کانٹے پڑتے ہیں اور دفاتر میں لوگوں کا رش بھی دیر ے دیرے کم ہو تا جارہا ہے ۔
Comments are closed.