بارہمولہ میں سال رواں کے دوران 343 منشیات فروش گرفتار، کروڑوں روپیے مالیت کی جائیداد ضبط: پولیس

سرینگر

منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے 8 مہینوں کے دوران 213 مقدمے درج کرکے 343 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور منشیات کے کاروبار سے حاصل کی گئی کروڑوں روپیے مالیت کی جائیدادیں ضبط کی ہیں۔

ایک پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار شدہ منشیات فروشوں میں سے 289 کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا پہے جبکہ 54 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس\\\\ پی ایس اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال رواں کے دوران اب تک 5 ایسے مقدمے درج کئے گئے ہیں جن میں جائیداد کو ضبط کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضبط شدہ جائیدادوں میں 3 مکان، 3 گاڑیاں اور 1.2 کروڑ روپیے نقدی شامل ہیں اور نقدی رقم سمیت ضبط شدہ جائیداد کی کل قیمت 2.1 کروڑ روپیے بنتی ہے۔

موصوف ترجمان نے سال رواں کے ماہ اگست کے اختتام تک ضبط شدہ منشیات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں سے 2.670 کلو برائون شوگر بر آمد کیا جس کی بلیکب مارکیٹ میں قمیت 3.47 کروڑ روپیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال رواں کے دوران اب تک5.89 کروڑ روپیے مالیت کی 4.214 کلو ہیرائون، 52.59 لاکھ روپیے مالیت کا 10.518 کلو چرس، 1.06 کروڑ روپیے مالیت کی163.392 کلو فکی بر آمد کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ علاوہ ازیں پولیس نے 1.13 کروڑ روپیے نقدی اور 25 گاڑیاں ضبط کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نقدی رقم سمیت ضبط شدہ منشیات کی کل رقم 12 کروڑ 7 لاکھ اور 59 ہزار روپیے بنتی ہے۔

یو این آئی ای

Comments are closed.