لاپتہ انجینئر کی لاش بارہمولہ میں 6 دن بعد برآمد

بارہمولہ، 29 اگست

شمالی ضلع بارہمولہ میں چھ دنوں سے لاپتہ محکمہ تعمیرات کے ایگزیکٹو انجینئر کی لاش برآمد ملی ہے

حکام نے بتایا کہ گرومیت سنگھ کی لاش آج صبح لوئر جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ کے بیراج سے برآمد ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرمیت تقریباً 6 دن قبل اپنے گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا اور اس کے بعد سے پولیس اور دیگر ایجنسیوں نے اس کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تاہم آج صبح ان کی لاش بیراج سے برآمد ہوئی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.