مہلورہ شوپیاں میں موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

سری نگر، 28 اگست

شوپیاں ضلع کے مہلورہ زینہ پورہ علاقے میں شام دیر نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے ایک خاتون لقمہ اجل بن گئیں

حکام نے بتایا کہ میلہورا میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ایک خاتون کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

اس کی شناخت سجا بانو زوجہ محمد کوکا ساکن مہلورہ شوپیاں کے بطور ہوئی

دریں اثناء پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے

Comments are closed.