ہر گھر ترنگا تحریک کے جذبے کے تحت آئیے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی ڈی پی کو تبدیل کریں / وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ملک میں یوم آزادی کی تقریبات سے قبل اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر اپنی پروفائل تصویر کو ‘ ترنگا’ میں تبدیل کر دیا۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ”ہر گھر ترنگا تحریک کے جذبے کے تحت، آئیے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی ڈی پی کو تبدیل کریں اور اس انوکھی کوشش کی حمایت کریں جو ہمارے پیارے ملک اور ہمارے درمیان رشتے کو گہرا کرے گی۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا”ترنگا آزادی اور قومی اتحاد کے جذبے کی علامت ہے۔ ہر ہندوستانی کا ترنگے سے جذباتی تعلق ہے اور یہ ہمیں قومی ترقی کے لیے مزید محنت کرنے کی ترغیب دیتا ہے “۔

Comments are closed.