یوم آزادی تقریبات : کشمیر میں کسی قسم کی پابندی یا انٹر نیٹ بندشیں نہیں ہونگی / صوبائی کمشنر
سرینگر /12اگست /
صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بیدھوری نے کہ کشمیر میں یوم آزادی کے موقع پر کوئی پابندی نہیں ہوگی جبکہ انٹرنیٹ بھی بنا خلل کام کریں گا ۔
سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرینگر میں مرکزی تقریب کے مقام کو جگہ کی کمی کے پیش نظر ایس کے اسٹیڈیم سے بخشی اسٹیڈیم میں تبدیل کردیا گیا ہے کیونکہ اس سال انتظامیہ کو اس تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی توقع ہے۔
15 اگست کو ہونے والی سب سے بڑی تقریب میں شرکت کی اپیل بھی کی اور کہا کہ پاس کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کیلئے کھلی دعوت ہے۔
Comments are closed.