کشمیر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے
سری نگر، قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرت کی صبح کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
یہ چھاپے ملی ٹنسی سازش کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے جمعرات کی صبح ملی ٹنسی سازش کیس کے سلسلے میں کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے ما رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اونتی پورہ اور شوپیاں اور شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں مارے جا رہے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ این آئی اے کی ٹیمیں مختلف جنگجو تنظیموں سے وابستہ ہائی برڈ جنگجوئوں اور جنگجو معاونین کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی
Comments are closed.