سوپور: حج سے واپسی کے فوراً بعد حرکت قلب بند ہونے سے شہری لقمہ اجل

سوپور، 18 جولائی

شمالی قصبہ سوپور سے تعلق رکھنے والا ایک معمر شہری حج ادا کرنے کے بعد واپسی کے فورا بعد گھر میں حرکے قلب بند ہونے سے داعی اجل کو لبیک کہہ گیا

حکام نے بتایا کہ ہیگام سوپور کے ایک غلام محمد گوجری کو حج کی ادائیگی کے بعد گھر پہنچنے کے فوراً بعد دل کا دورہ پڑا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں جے وی سی بیمینا لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

اہلکار نے بتایا کہ قانونی طبی رسمی کارروائیوں کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Comments are closed.