پولیس نے بارہمولہ میں چوری کا معاملہ حل کیا، ملزم گرفتار

سرینگر 27 جون//

بارہمولہ میں پولیس نے جرائم میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے چوری کا ایک معاملہ حل کیا ہے۔

مورخہ 25 جون2023 کو تھانہ بجہامہ کو ایک شخص بلال احمد ڈار ولد خضر محمد ڈار ساکنہ سلام آباد ڈاچھینہ کی جانب سے تحریری درخواست موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ سلام آباد ڈچھنہ جنگل سے نامعلوم چور نے تین بکریاں چوری کر کے لے گئے ہیں۔ اسی مناسبت سے پولیس اسٹیشن بجہامہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

تفتیش کے دوران، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بجہامہ کی قیادت میں کیس کی تفتیش کرنے والے افسران نے کئی مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے بولایاگیا ۔ سخت کوششوں کے بعد ایک ملزم پرویز احمد مغل ولد محمد شفیع مغل سکنہ سلام آباد نے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔ اس کے انکشاف پر تمام مسروقہ مال اس کے قبضے سے برآمد کر لیا گیا۔ اسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔تمام قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد مسروقہ مال قانونی مالک کے حوالے کر دیا گیا۔

کمیونٹی کے ارکان نے کیس کو حل کرنے کے لیے پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ہماری مسلسل کارروائیاں کمیونٹی کے اراکین کو یقین دلائیں گی کہ پولیس نے کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے۔

Comments are closed.