پولیس نے پلوامہ میں اے ٹی ایم چوری کا معاملہ حل، 03ملزمان کو گرفتار

سرےگر 27 جون//

پلوامہ میں پولیس نے بدنام زمانہ چوروں کے ایک بنگلہ دیشی گروہ کو گرفتار کرکے اے ٹی ایم چوری کا معاملہ حل کیا ہے۔

مورخہ8 اپریل 2023 کو، کچھ نامعلوم چوروں نے گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ کے قریب نصب اے ٹی ایم مشین چوری کر لی۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 78/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن پلوامہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
ایس ایس پی پلوامہ کی نگرانی میں ایڈیشنل ایس پی پلوامہ کی سربراہی میںجرم کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک سٹ تشکیل دی گئی تاکہ کیس کی تیز رفتار تحقیقات کو یقینی بنایا جاسکے۔ تفتیش کے دوران، پولیس ٹیم نے ڈیجیٹل ڈیٹا شواہد کا تجزیہ کیا، اس کے علاوہ حالات سے متعلق شواہد کی باریک بینی سے تفتیش کی گئی اور مشتبہ افراد کی توجہ مرکوز کی گئی جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی چوروں کے ایک گروہ کی نشاندہی کی گئی جو ماضی میں بھی اس قسم کے جرائم کا ارتکاب کر چکے ہیں اور سخت کارروائی کے بعد وہ پکڑے گئے۔ اس کیس میں گرفتار کنگ پن سمیت تین ملزمان کی شناخت سمن مل ولد جینال ساکنہ راجا پور تھانہ رائنڈہ بنگلہ دیش، فاروق احمد علی ولد احمد علی ساکنہ رضاویر تھانہ رائنڈا بنگلہ دیش اور محمد ابراہیم ولد محمد مسلم ساکن بنگلہ، بنگلہ دیش بازار پولیس اسٹیشن شرون خولا بنگلہ دیش کے طور پر ہوئی ہے۔
دوران تفتیش ملزمان نے وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ان کے انکشاف پر، چوری شدہ اے ٹی ایم مشین ڈوگام کاکاپورہ میں ایک باغ کے گڑھے سے برآمد ہوئی۔
مزید تفتیش کے دوران چوروں کے مذکورہ گینگ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گزشتہ برسوں میں دیگر مقامات پر بھی ایسی اے ٹی ایم چوری کی ہے اور یہ بات بھی منظر عام پر آئی ہے کہ اس گینگ نے جنوبی کشمیر میں اس سال کے آغاز سے کام شروع کیا تھا اور پامپور میں اے ٹی ایم چوری کا یکساں انکشاف کیا ۔اس سلسلے میںدیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
عام لوگوں نے پراسرار کیس کو حل کرنے کے لئے پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ہماری مسلسل کارروائیاں کمیونٹی کے اراکین کو یقین دلائیں گی کہ پولیس نے کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے۔

Comments are closed.