کپوارہ جنگلات میں مسلح تصادم: 05 غیر ملکی ملی ٹنٹ از جاں، تلاش جاری : اے ڈی جی پی کشمیر
سری نگر، 16 جون
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے جمعہ کو کہا کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے جمہ گنڈ علاقے میں جاری مسلح تصادم میں پانچ غیر ملکی جنگجو مارے گئے ہیں۔
ایک ٹویٹ میں، اے ڈی جی پی کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے، کشمیر زون پولیس نے لکھا، کپوارہ انکاؤنٹر میں پانچ غیر ملکی عسکریت پسند مارے گئے، علاقے میں تلاش جاری ہے۔
اس سے پہلے، جمہ گنڈ علاقے میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان رات کے وقت گولی باری شروع ہوئی تھی
Comments are closed.