راجوری میں سڑک حادثہ: دو خواتین لقمہ اجل ، بچے سمیت تین دیگر زخمی
جموں، 15 جون
راجوری ضلع میں ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر کھائی میں گرنے سے دو خواتین ہلاک اور ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ گاڑی آلٹو کار جس کا رجسٹریشن نمبر JK11F-8759 تھا، صبح سویرے پہاڑی ضلع کے ترگئی بدھل علاقے میں حادثہ کا شکار ہوا۔
حادثے کے وقت اس میں ایک بچہ، دو خواتین سمیت پانچ افراد سوار تھے۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی رضاکار اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ انہوں نے بتایا کہ دو خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ تین دیگر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے دو کو مزید علاج کے لیے جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق معاملے کی نسبت کیس درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں
Comments are closed.