عالمی یوم عطیہ خون: منوج سنہا نے رضاکارانہ طور خون عطیہ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا
سرینگر، 14 جون
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خون عطیہ کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی خون عطیہ کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ انسانی جانوں کا بچایا جا سکے۔
انہوں نے بدھ کے روز خون عطیہ کرنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘خون عطیہ کرنے کے عالمی دن کے موقع پر ہم سب رضاکارنہ طور خون عطیہ کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو انسانیت کی بے لوث خدمت کرتے ہیں’۔
انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا: ‘ہمیں زیادہ سے زیادہ لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ وہ خون عطیہ کرکے انسانی جانوں کو بچا سکیں’۔بتادیں کہ 14 جون کو خون عطیہ کرنے والوں کے عالمی دن کے بطور منایا جاتا ہے۔
یہ در اصل سائنس دان کارل لینڈسٹائز کے جنم دن پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک طریقہ ہے۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اس سائنس دان نے دور طالب علمی میں ہی خوراک کے خون پر اثرات اور خون کی بناوٹ کے حوالے سے ایک مضمون لکھا جو کافی مقبول ہوگیا تھا۔یو این آئی
Comments are closed.