سرینگر جموں شاہراہ پر مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک معطل

سرینگر/ 9جون

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر جمعے کے روز مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہی۔

ٹریفک حکام کے مطابق قومی شاہراہ پر ناشری اور نویوگ ٹنل پر مرمتی کام کے پیش نظر جمعرات کی شب 10 بجے سے ہفتے کی صبح 6 بجے تک ٹریفک کی نقل و حمل بند رہے گی۔حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس دوران شاہراہ پر سفر کرنے سے احتراز کریں۔

دریں اثنا سری نگر – لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری کے اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔یو این آئی

Comments are closed.