سرینگر میں کتوں کی تعدادکو کم کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر نسبندی کا عمل شروع ہوگا: مینکا گاندھی

سری نگر، یکم جون

رکن پارلیمنٹ اور جانوروں کے حقوق کی کارکن مینکا گاندھی نے جمعرات کے روز کہاکہ سری نگر میں کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کی خاطربڑے پیمانے پر نسبندی کا عمل شروع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس عمل سے سری نگر میں ایک سال کے اندر اندر کتوں کی تعداد میں کمی واقع ہوگی۔ان باتوں کا اظہار موصوفہ نے سری نگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ جموں کے مقابلے میں کشمیر میں جانوروں کی جانب سے انسانوں پر حملہ آور ہونے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ان کے مطابق جانوروں کا انسانی بستیوں کا رخ کرنے کے پیچھے کون سے محرکات کار فرما ہے یہ سب کے سامنے عیاں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے جنگل کاٹے نتیجہ یہ نکلا کہ جانور بستیوں کی طرف رخ کر کے لوگوں پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔سری نگر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مینکا گاندھی نے کہاکہ سری نگر میں جلد شروع ہوگی کتوں کی نسبندی۔

انہوں نے کہاکہ اس عمل سے ایک سال کے اندرا ندر کتوں کی تعداد میں کمی واقع ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سری نگر میں دن بھر کتوں کی تعداد کم کرنے کے بارے میں متعلقہ اداروں کے ذمہ داروں کے ساتھ گفت وشنید ہوئی۔

مینکا گاندھی نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن کے موجودہ کمشنر عقلمند آدمی ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ ایک سال کے اندرا ندر کتوں کی تعداد میں کمی واقع ہوگی۔آوارہ کتوں کو ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ پر ڈالنے کے بارے میں جب مینکا گاندھی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ جب کسی بھی جانور کو اپنے ا?بائی علاقے سے ا±ٹھا کر دوسری جگہ پھینکا جائے تو وہ لوگوں پر حملہ آور ہوگا۔انہوں نے کہاکہ یہ غلط بات ہے کہ کتوں کو ایک جگہ سے ا±ٹھا کر دوسری جگہ پر ڈالنا۔ان کے مطابق آج ہم نے جانوروں کو بہتر علاج ومعالجہ فراہم کرنے کی خاطر ایک ایمبولنس وقف کی ہے۔یو این آئی

Comments are closed.