چند گام پلوامہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے مکان کو نقصان پہنچا
سری نگر، 01 جون
جنوبی ضلع پلوامہ کے چند گام تہاب علاقے میں جمعرات کو مٹی کے تودے گرنے سے ایک مکان کو نقصان پہنچا۔
حکام نے بتایا کہ مسلسل بارشوں سے چندگام کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
تحصیلدار پلوامہ محمد اقبال نے تصدیق کی کہ چندگام میں ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔
Comments are closed.