بارہمولہ میں لشکر طیبہ کے 2 کارکن اسلحہ اور بارود سمیت گرفتار
سری نگر، یکم جون
کریری بارہمولہ کے وارپورہ میں ایک ناکے کی چیکنگ کے دوران لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسندوں کے ساتھیوں کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا گیا
حکام نے بتایا کہ ایس او جی، فوج اور ایس ایس بی کی مشترکہ نگرانی میں ناکے کی چیکنگ کے دوران دو افراد کو مشکوک انداز میں حرکت کرتے ہوئے دیکھاگیا۔
ان کی تلاشی لینے پر ٹیم نے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا جس میں دو پستول، دو پستول میگزین اور 15 زندہ راؤنڈ شامل تھے
Comments are closed.