ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے ترال کا دورہ کیا
ترال: 28مئی
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ترجمان اور ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے اتوار کو اپنے حلقے کے مختلف دیہات کا دورہ کیا ہے۔
اس دوران موصوف نے کچھمولہ ترال میں ماسٹر نورالدین شاہ کی رحلت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت پرسی کی، جبکہ بعد میں وہ پونزو گاؤں بھی گئے، جہاں انہوں نے گلستان نیوز سے وابستہ نیوز اینکر ساہل امین سے بھی تعزیت پرسی کی، جن کے والد گزرشتہ روز انتقال کر گئے۔ اس کے علاوہ سنگھ نے اپنے دورے کے دوران متعدد عوامی وفود سے ملاقات کی،
جنہوں نے اپنے مسائل موصوف کی نوٹس میں لائے۔ ڈی ڈی سی موصوف نے عوامی وفود کو یقین دہانی کرائی کہ وہ انکے مسائل کے ازالے کے لیے کام کریں گے۔ بعد ازاں موصوف نے بٹ نور میں ایک پی ڈی پی ورکر کے گھر جاکر شادی کی ایک تقریب میں بھی شموليت کی۔
Comments are closed.