ہلر اسٹیشن پر پانی جمع ہونے کے بعد قاضی گنڈ سے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل سروس معطل
سرینگر / 19اپریل / ٹی آئی نیوز
مسلسل بارشوں کے چلتے جنوبی ضلع اننت ناگ کے ہلڑ اسٹیشن پر پانی بھر جانے کے نتیجے میں قاضی گنڈ اور بانہال کے درمیان چلنے والی ریل سروس میں بھی خلل ہوا ۔
محکمہ ریلوئے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ قاضی گنڈ اور بانہال کے درمیان ٹرین سروس کو احتیاطی اقدام کے طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے ہلر ریلوے اسٹیشن پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹرین سروس میں خلل پڑا۔
انہوں نے کہا کہ موسمی حالات میں بہتری کے بعد سروس بحال کر دی جائے گی۔
Comments are closed.