کولگام میں 03 خانہ بدوش خاندانوں کو ان کے مویشیوں سمیت بچایا لیا

سرینگر19 اپریل//

کولگام پولیس نے بچاﺅ آپریشن کرتے ہوئے تین خانہ بدوش پریواروں کو ان کے مویشیوں سمیت بچا لیا ہے جو دریائے ویشو کے درمیان پھنسے ہوئے تھے۔

پولیس اسٹیشن دیوسر کو تقریباً 2140 بجے کے قریب کو اطلاع ملی کہ کچھ خانہ بدوش اپنے مویشیوں کے ساتھ 18اور19 اپریل 2023 کی درمیانی رات کے دوران مسلسل بارش کے بعد پانی کی سطح میں اچانک اضافہ کی وجہ سے چمب گنڈ کے قریب دریائے ویشو کے درمیان پھنس گئے ہیں۔

اس اطلاع پر تیز رفتاری سے کام کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن دیوسر کی پولیس پارٹی نے ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کے ساتھ ایس پی کولگام کی نگرانی میں مذکورہ علاقے میں ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ بچاﺅ آپریشن کے دوران 19 افراد پر مشتمل تین خانہ بدوش پریواروں اور ان کے مویشیوں سمیت 100 سے زائد بھیڑیں اور ان کی ضروری اشیاءکو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

Comments are closed.