سوپور میں چنار کے درخت سے کار کے ٹکرائی َ12 سالہ لڑکی لقمہ اجل
سرینگر، 18 اپریل
سوپور کے تروم گنڈ علاقے میں سڑک حادثے میں ایک 12 سالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ٹرام گنڈ میں ایک حادثہ پیش آیا جس میں ایک گاڑی (سوئفٹ) جو بارہمولہ سے سری نگر کی طرف جا رہی تھی چنار کے درخت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور دیگر دو مسافر زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ایس ڈی ایچ پٹن منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک لڑکی کو مردہ قرار دیا۔
اس کی شناخت سونابر جان (12) دختر محمد مقبول ڈار ساکن ترم گنڈ کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.