اسکولوں کے اوقات کار میں یکم اپریل سے تبدیلی
سرینگر / 29مارچ / ٹی آئی نیوز
محکمہ سکول ایجوکیشن نے کشمیر صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اداروں کے سکولوں کے اوقات کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک تبدیل کر دیا۔
ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن تصدق حسین میر نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ ضلع سرینگر اور کشمیر کے دیگر علاقوں کی میونسپلٹی حدود سے باہر آنے والے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اسکول یکم اپریل سے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقات کار پر عمل کریں گے۔
Comments are closed.