سنتھن ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے سے جے سی بی آپریٹر لقمہ اجل

اننت ناگ /28 مارچ / ٹی آئی نیوز

اننت ناگ کے کوکرناگ میں برینگ ویلی اور چناب وادی کے کشتواڑ ضلع کے درمیان واقع مشہور پہاڑی سنتھن ٹاپ پر برف ہٹانے میں مصروف ایک جے سی بی آپریٹر برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ علاقے میں جے سی بی برف ہٹانے میں مصروف تھے کہ اچانک برفانی تودہ گرنے سے وہ بہہ گئے جس دوران چند ڈرائیور برف کے نیچے دب گئے
انہوں نے کہا کہ اب تک ایک جے سی بی آپریٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ ممکنہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔مہلوک جے سی بی آپریٹر کی شناخت جاوید احمد زگو ولد عبدالعزیز زگو ساکن لارنو کے طور پر کی ہے۔

Comments are closed.