
لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر جمود برقر ار ، جموں کشمیر میں حالات پُر امن / اوپیندر دیودی
ادھم پورہ/21مارچ / ٹی آئی نیوز
شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی نے کہا کہ لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر چین کے ساتھ جمود برقرار ہے اور مختلف سطحوں پر بات چیت جاری ہے، جب کہ جموں اور کشمیر میں حالات قابو میں ہیں۔
ادھم پور میں واقع ناردرن کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف (جی او سی) ایک میگا ’ویٹرنز سمپارک‘ ریلی سے خطاب کر رہے تھے جس میں جموں و کشمیر رائفلز کی ایک یونٹ ڈیگیانہ میں 800 سے زیادہ سابق فوجیوں اور ’ویر ناریوں‘ نے شرکت کی۔
اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے شمالی کمان کے فوجی کمانڈر نے کہا کہ ایل اے سی پر چین کے ساتھ جمود برقرار ہے۔ مختلف سطحوں پر بات چیت چل رہی ہے اور ہماری تمام تشکیلات آپریشن کی تیاری کے اعلیٰ سطح پر ہیں،“
لیفٹیننٹ جنرل دویدی نے پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کے تسلسل کے بارے میں بھی بات کی لیکن کہا کہ دراندازی کی کچھ کوششیں ہوئی ہیں جنہیں بھارتی فوج نے کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے۔
Comments are closed.