بینکنگ سیکٹر جموں و کشمیر کی بڑھتی ہوئی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی / لیفٹیننٹ گورنر

سرینگر/02مارچ/ٹی آئی نیوز

جموںکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ سرکار جموں کشمیر میں ترقیاتی منظر نامے کوتبدیل کرنے کےلئے پر عزم ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ کاروباریوں اور بے روزگار نوجوانوں کو مختلف سکیموں کے تحت قرضہ فراہم کیا جارہا ہے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکیں۔ انہوںنے بتایاکہ گزشتہ تین برسوں میں کاروباری شعبہ نے کافی ترقی کی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سول سیکرٹریٹ میں پبلک سیکٹر کے بینکوںانتظامی محکموں اور دیگر مالیاتی اداروں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پچھلی میٹنگ میں ممکنہ کاروباریوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے قرضے دینے اور دیگر سرکاری اسکیموں کی عمل آوری کے بارے میں دی گئی ہدایات پر کی گئی کارروائی کا جائزہ لیا جس کا مقصد معاشرے کے خواہشمندوں کے خوابوں کو پورا کرنا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پبلک سیکٹر کے بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو ہدایت دی کہ حکومتی فوائد براہ راست لوگوں تک پہنچنے کو یقینی بنانے کے لیے وقف اقدامات کریں

Comments are closed.