کشمیر میں اب ہڑتال اور پتھراﺅ کی جگہ لیپ ٹاپ اور کتابوں نے لی ، نوجوان اسٹارٹ اپ تحریک کو آگے بڑھائیں/ امیت شاہ
سرینگر /02مارچ/
کشمیر کو بھارت ماتا کا تاج قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں رونما ہونے والی تبدیلیاں نہ صرف کشمیر کے بچوں بلکہ پورے ملک کے نوجوانوں کیلئے اہم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال تقریباً 1.80 کروڑ سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیا، انہوں نے کشمیریت اور کشمیری ثقافت سے واقفیت حاصل کی اور ایک اچھا پیغام لے کر واپس گئے۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کشمیر میں بم دھماکے، ہڑتال اور پتھراو¿ ہوا کرتا تھا، لیکن آج وزیر اعظم مودی کی قیادت میں لائی گئی تبدیلیوں کی وجہ سے کشمیر کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں کتابیں اور لیپ ٹاپ ان کے پاس بھی ہے۔
Comments are closed.