جموں کشمیر میں ملی ٹنسی کے مکمل خاتمہ کیلئے سیکورٹی فورسز مشتر کہ طور پر کام کر رہی ہے /بی ایس ایف
سرینگر /یکم مارچ /
جموں کشمیر میں ملی ٹنسی کے مکمل خاتمہ کیلئے تمام سیکورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیاں بہتر تال میل کے ساتھ کام کر رہے ہیں کی بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل بی ایس ایف نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے ساتھ مزید مشغول ہونے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ انہیں قوم کی تعمیر کی طرف موڑیں۔
پلوامہ میں ایک پروگرا م کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرحدی حفاظتی فورسز ( بی ایس ایف ) کے انسپکٹر جنرل اشوک یادو نے کہا کہ عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کو روکنے کیلئے بہتر تال میل کیلئے کوشاں ہیں۔یادو نے کہا کہ تمام سیکورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیاں عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کو روکنے کیلئے بہتر تال میل کیلئے کوشاں ہیں۔
آئی جی بی ایس ایف یادو نے کہا ”ہم نوجوانوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مشغول ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں قوم کی تعمیر کے کام کی طرف موڑ سکتے ہیں“۔جموں اور کشمیر میں عسکریت پسندی کے خلاف کریک ڈاو¿ن کے بارے میںیادو نے کہا کہ فورسز الگ ہونے والے ملی ٹنٹ گروپوں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ ان کی مدد کرنے والے افراد کی نشاندہی کرکے ان کو خاتمہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر خاص طور پر وادی کی سیکورٹی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اور سیکورٹی فورسز اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جموں کشمیر سے ملی ٹنسی کا مکمل طور پر خاتمہ ہو سکے ۔
Comments are closed.