اننت ناگ آتشزدگی: گیس سلنڈر دھماکے میں فائر مین سمیت تین زخمی

سرینگر/15فروری

جنوبی ضلع اننت ناگ کے وانہامہ گاوں میں آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران گیس سلنڈر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں فائر مین سمیت تین افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز اننت ناگ کے وانہامہ گاوں میں محمد اسحاق کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل دو گاو خانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگ جوں ہی آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف تھے کہ اس دوران گیس سلنڈر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں فائر مین سمیت تین افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت توصیف احمد اور وسیم احمد یتو جبکہ فائر مین کی پہچان منظور احمد کے بطور ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وانہامہ اننت ناگ میں آگ کی واردات کے دوران رہائشی مکان اور دو گاو خانے خاکستر ہوئے ہیں۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

Comments are closed.