موسمی صورتحال میں بہتری کے بیچ 50دنوں کی سرمائی تعطیل کے بعد کالجوں میں تدرس و تدریس کا عمل بحال
سرینگر /15فرور ی /
موسمی صورتحال میں بہتری کے بیچ 50دنوں کی سرمائی تعطیل کے بعد جموں کشمیر کے کالجوں میں تدرس و تدریس کا عمل دوربارہ بحال ہو ا جس کے ساتھ ہی کالجوں میں رونق لوٹ آئیں ۔ کالج کھلنے کے ساتھ ہی طلبہ میں خوشی کی لہر دیکھنے کو ملی ۔
خیال رہے کہ 27 دسمبر 2022 کو سرمائی تعطیلات کیلئے بند کیے گئے جس کے بعد کالج 50 دنوں کے بعد دوبارہ کھل گئے۔ سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال و جنوب میں کالجوں میں درس و تدریس کا عمل دوبارہ بحال ہونے کے ساتھ ہی طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ آئی ۔
کالج کھلنے کے ساتھ ہی امر سنگھ کالج میں زیر تعلیم طالبہ نے کہا کہ میں آج کالج میں شامل ہو کر بہت خوش ہوں اور ایک طویل عرصے کے بعد اپنے ہم جماعت کے ساتھ بات چیت کروں گی۔
اس نے کہا کہ میں موسم سرمائی تعطیلات کے بعد کالج میں داخل ہونے کیلئے پرجوش محسوس کر رہی ہوں، سرینگر میں مولانا آزاد روڈ پر واقع خواتین کالج کی ایک طالبہ نے کہا اور موسم کی صورتحال میں بہتری کے درمیان سردیوں کی طویل وقفے کے بعد اپنے دوستوں اور ہم جماعتوں سے ملاقات کی۔
Comments are closed.