ڈانگری حملہ:ملی ٹنٹ راجوری کے پہاڑیوں میں ،معلومات فراہم کرنے والوں کو 10 لاکھ روپے انعام دیا جائیگا / پولیس

راجوری /08فروری / ٹی آئی نیوز

جموں و کشمیر پولیس نے کہا ہے کہ ڈانگری گاو¿ں حملے میں ملوث ملی ٹنٹ راجوری ضلع کے بالائی علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں اور ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

منگل کی رات جاری کردہ ایک ایڈوائزری میں پولیس نے ملی ٹنٹوں کو کسی بھی طرح سے سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ بھی دیا۔

خیال رہے کہ یکم جنوری کو راجوری کے ڈانگری گاو¿ں میں حملے میں سات افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے تھے۔

Comments are closed.