پلوامہ کے طالب علم کی ملی ٹنٹ صفوں میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد/پولیس

پلوامہ/06فرروی/ٹی آئی نیوز

پولیس نے جنوبی ضلع پلوامہ کے مورن علاقے سے تعلق رکھنے والے طالب علم کی عسکری صفوں میں شمولیت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا

پولیس کے مطابق کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر یہ خبر پھیلائی گئی کہ گوہر نبی ولد غلام نبی ساکنہ مورن پلوامہ نامی طالب علم عسکری صفوں میں شامل ہوگیا ہے
تاہم تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مزکورہ طالب علم ملی ٹنٹ صفوں میں شامل نہیں ہوا ہے جبکہ وہ پنجاب کے کالج میں اس وقت تعلیم حاصل کر رہا ہے

Comments are closed.