اننت ناگ میں درمیانی شب سات دکانوں کا صفایا

سرینگر/04 فروری
جنوبی ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی مارکیٹ میں درمیانی شب نقب زنوں نے سات دکانوں سے لاکھوں روپیہ مالیت کا سازو سامان چرا کر راہ فرار اختیار کی۔
اطلاعات کے مطابق جنگلات منڈی اننت ناگ میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب نامعلوم چوروں نے سات دکانوں کا صفایا کیا۔معلوم ہوا ہے کہ چوروں نے چھ میڈیکل سٹوروں میں بھی نقب لگا کر وہاں سے نقدی چرائی۔
ذرائع نے بتایا کہ عادل فارمیسی، وقار میڈیکل سٹور، تفہیم میڈیکل سٹور، جی ایس میڈیکل سٹور، کدو فارمیسی ، ایم ایم میڈیکل سٹور اور عبداللہ بیکری نامی سات دکانوں میں موجود قیمتی اشیاءاور نقدی چرار کر نقب زن فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے نامعلوم نقب زنوں کی تلاش شروع کی۔

Comments are closed.