رام بن میں ایک ہی کنبہ کے تین افراد کی موت

ش
سرینگر/28جنوری/
رام بن میں ہفتہ کے روز اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک ہی کنبہ کے تین فراد کی پُراسرار طورپر موت ہوگئی ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہفتے کے روز جموں ڈویژن کے رام بن ضلع کے سندروت بالی ہوٹے علاقے میں ایک کچے کے مکان میں ایک خاندان کے تین افراد پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک خاندان کے تین افراد جن کی شناخت چین سنگھ، اس کی بیوی اور بیٹی کے نام سے کی گئی تھی، بے ہوش پائے گئے اور انہیں فوری طور پر قریبی صحت مرکز منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک خاتون (بیٹی) بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی ہے اور اسے علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.