فضایہ کے دو لڑاکا طیارے میراج اور سخوئی گر کر تباہ

سرینگر/28جنوری/ انڈین ائرفورس کے دو جنگی لڑاکا طیارے اُس وقت حادثے کا شکار ہوئے جب وہ فضاءمیں ایک دوسرے سے ٹکراگئے ۔
مدھیہ پردیش کے مورینا میں ہفتہ کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جس میں فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے سخوئی-30 اور میراج-2000 گر کر تباہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی انجام دی۔
دفاعی ذرائع کے مطابق دونوں طیاروں نے مدھیہ پردیش کے گوالیار ایئربیس سے ٹیک آف کیا تھا، جہاں مشق جاری تھی۔ وزیر دفاع نے اس واقعے کے حوالے سے فضائیہ کے سربراہ سے بات کی ہے۔
میڈیا کو معلومات دیتے ہوئے مورینا کے کلکٹر نے بتایا کہ جیٹ طیارے صبح 5:30 بجے گر کر تباہ ہوئے تھے اور دونوں پائلٹ بحفاظت باہر نکل گئے۔ حادثے کے بعد فضائیہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کر دی ہے۔

Comments are closed.