سرینگر/ 26 جنوری /
جموں وکشمیر انتظامی کونسل نے جائیداد ٹیکس یکم اپریل سے نافذ کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ اب کمرشل اداروں کوپہلے مرحلے پر اس زمرے میں لایاجارہاہے
سرینگر جموں میونسپل کارپوریشنوں اور دوسرے بلدیاتی اداروں میں جائیداد ٹیکس نافز کرنے کے حوالے سے سر گرمیاں تیز کر دی گئی ہے اور جموںو کشمیر انتظامیہ کونسل کی جانب سے فیصلے کومنظور دے دی گئی ہے ۔
۔ اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد ہاوسنگ ڈیولپمنٹ محکمہ کی جانب سے پرپوزل سامنے لایاگیا کہ کس طرح سے جائیداد ٹیکس نافذ کرکے وصول کرنے کے اقدامات اٹھائے جائےں ۔
سرکار نے ہاوسنگ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کوہری جھنڈی دکھاتے ہوئے جموںو کشمیر میں اپریل کے مہینے سے جائیداد ٹیکس نافز کرنے اور اس سے وصول کرنے کے فیصلے کومنظوری دے دی
Comments are closed.