برفباری اور بارشوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں پھر کمی ، گلمرگ میں منفی 10.4ڈگری سیلشس درج
سرینگر/26 جنوری / ٹی آئی نیو ز
ٹنل کے آر پار تازہ برفباری اور بارشوں کے بعد موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت میں پھر سے کمی آئی ہے
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
پہلگام میں گزشتہ رات منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.