پٹن کا اسکالر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی نئی دہلی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر تعینات

نذیر چکسری

سریوار پورہ پٹن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مقصود احمد ملک کو جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی نئی دہلی کے شعبہ کیمسٹری میں ایسوسی ایٹ پروفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے سو سے زائد تحقیقی مضامین شائع کیے ہیں اور تین ہزار سے زائد حوالہ جات حاصل کیے ہیں۔ ڈاکٹر مقصود احمد ملک نے کیمسٹری کے شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے اور ان کا بین الاقوامی تجربہ اس شعبے کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

Comments are closed.