جی ایم سی راجوری کے ڈاکٹر شیلندرشرما حرکت قلب بند ہونے سے فوت
راجوری /18جنوری / ٹی آئی نیوز
جموں کشمیر میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے بڑھتے اموات کے بیچ گورئمنٹ میڈیکل کالج راجوری کے آرتھوپیڈکس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر شیلندرشرما کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا
سپرنٹنڈنٹ جی ایم سی راجوری نے ڈاکٹر محمود چودھری نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر شرما کو ان کی رہائشگاہ پر دل کا دورہ پڑا تھا اور انہیں صبح کے وقت جی ایم سی لایا گیا تھا۔ تاہم، انہوں نے کہا، ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کی بہترین کوششوں کے باوجود، ڈاکٹر شرما کو بچا نہ سکے اور وہ فوت ہو گئے
Comments are closed.