شبانہ درجہ حرارت میںکمی کا سلسلہ جاری ،پہلگام میں رواں موسم کی سرد ترین رات درج
سرینگر/ 15 جنوری / ٹی آئی نیوز
برفباری کے بعد موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی آئی اور پہلگام میں منفی 10.9 کے ساتھ موسم کی سرد ترین رات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔ادھر گلمرگ میں بھی رات کے درجہ حرارت میںکمی آئی ہے جبکہ جموں میں بھی سردی کی لہر جاری ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں گزشتہ رات منفی 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 10.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ساتھ ہی گلمرگ میں پچھلی رات منفی 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.