بال تل میں برفانی تودہ گر آیا ، کوئی جانی نقصان نہیں

گاندربل/ 12 جنوری / ٹی آئی نیوز
وسطی ضلع گاندربل کے بال تل علاقے میں برفانی تودہ گر گیا، تاہم اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
حکام کے مطابق علاقے میں بچاﺅ ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور وہ فی الحال صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر علاقے کو فی الحال بند کر دیا گیا ہے اور رہائشیوں کو گھر کے اندر رہنے اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Comments are closed.