کٹھوعہ میں آتشزدگی کی بھیانک واردات دو مکان، گاو خانہ خاکستر
جموں06 جنوری
جموں کے ضلع کٹھوعہ کے ڈاگر بانی علاقے میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دورا ن دو مکان، گاو خانہ خاکستر ہوئے جبکہ ایک درجن کے قریب بھیڑ بکریاں بھی جھلس جانے سے از جان ہوئیں۔اطلاعا ت کے مطابق ضلع کٹھوعہ کے بانی تحصیل کے ڈاگر گاوں میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید دو مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں دو مکان اور گاو خانہ خاکستر ہوئے۔سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں کرشن چند اورملکھ راج کے دو مکان اور گاو خانے کو نقصان پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
Comments are closed.