ابر آلود موسم رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ،آئندہ 48گھنٹوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

سرینگر /06جنوری / ٹی آئی نیوز

وادی کشمیر میں جاری سردیوں کے زور کے بیچ ابر آلود موسم رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہو گیا ہے ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں اب تک کا سب سے سرد تھا۔قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے منفی 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح سے کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ جبکہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

Comments are closed.